یمن میں تازہ جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک

فوجی قوتوں نے خوثیوں کے زیر کنٹرول الا عابدیہ تحصیل کے ایک بڑے حصے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے

459779
یمن میں تازہ جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک

یمن میں مختلف جھڑپوں میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

شعیہ خوثیوں اور صدر عبدالربوع منصور حادی کی حامی قوتوں کے درمیان جھڑپیں ماریب شہر میں زور پکڑ گئی ہیں۔

جس کے بعد فوجی قوتوں نے خوثیوں کے زیر کنٹرول الا عابدیہ تحصیل کے ایک بڑے حصے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

دریں اثناء سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان یرغمالیوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے، ایک سو یرغمالیوں کے بدلے سعودی عرب کے 9 یرغمالی رہا کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب منصور حادی کا کہنا ہے کہ حکومت اس جنگ کے حق میں نہیں ہے تا ہم انہیں اس پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

صدر منصور حادی جو کہ اسوقت سعودی عرب میں ہیں نے ریاض میں کابینہ کا اجلاس طلب کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ حوثیوں نے حکومت کی رعایات کا احترام نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں