یمن میں سکیورٹی چوکیوں پر تین خودکش بم حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک

یہ خودکش بم حملے ایسے وقت ہوئے جب سعودی زیر قیادت قائم اتحاد کی یمن میں کارروائیوں کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ پہلا دھماکا برکیہ کے علاقے میں ہوا جہاں بارود ایک ایمبولینس گاڑی میں لادا گیا تھا اور ایک فوجی چوکی کے قریب اس میں دھماکے سے 14 اہلکارہلاک

459324
یمن میں سکیورٹی چوکیوں پر تین خودکش بم حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک

یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن میں سکیورٹی چوکیوں پر تین خودکش بم حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ دھماکے یمن کے شہر عدن میں ہوئے جن میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم 'داعش' نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ خودکش بم حملے ایسے وقت ہوئے جب سعودی زیر قیادت قائم اتحاد کی یمن میں کارروائیوں کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

پہلا دھماکا برکیہ کے علاقے میں ہوا جہاں بارود ایک ایمبولینس گاڑی میں لادا گیا تھا اور ایک فوجی چوکی کے قریب اس میں دھماکے سے 14 اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوا۔

دوسرے دو دھماکے سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے زیر استعمال اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ پر قائم چوکیوں کے قریب ہوئے۔ ان خودکش دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے لیکن یہ واضح نہیں کہ اُن میں اتحادی افواج کا کوئی اہلکار شامل ہے یا نہیں۔

یمن میں گزشتہ سال مارچ میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج کی کارروائیوں کے بعد اب تک چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں