شام میں انٹیک شہر پالمیرا پر بمباری کا سلسلہ جاری

رپورٹوں کے مطابق شامی فورسز نے اس تاریخی شہر میں جنگجوؤں کے 158 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سو سے زائد جہادی مارے گئے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے، جب شام میں فائر بندی معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے

459147
شام میں انٹیک شہر پالمیرا پر بمباری کا سلسلہ جاری

شام میں انٹیک شہر پالمیرا پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری دستوں کی پشت پناہی کرنے والے روسی دستوں نے پالمیرا میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق شامی فورسز نے اس تاریخی شہر میں جنگجوؤں کے 158 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سو سے زائد جہادی مارے گئے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے، جب شام میں فائر بندی معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے۔

داعش نے گزشتہ سال مئی میں یہاں قبضہ کر کے تقریباً دو ہزار سال پرانے ورثے کو تباہ و برباد کر دیا تھا جس پر عالمی سطح تشویش کی لہر دوڑ گئی اور شدت پسندوں کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔

شامی فوج نے رواں ہفتے شہر کے مضافات میں پہنچنے کے بعد داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔

شام میں صورتحال پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم 'سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے مطابق سرکاری فوجی دستے کئی روز کی بمباری کے بعد ہفتے کو شہر میں داخل ہوئے اور کئی نواحی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔



متعللقہ خبریں