داعش کے عراق اور یمن میں خود کش دھماکوں میں 50 افراد ہلاک

امریکہ نے داعش کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عراقی عوام سے تعاون کو جاری رکھنے کی ضمانت کا اعادہ کیا ہے

458752
داعش کے عراق اور یمن میں خود کش دھماکوں میں 50 افراد ہلاک

دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق اور یمن میں خود کش حملے کیے ، جن میں 50 افراد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔

عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع بابل شہر میں واقع ایک اسٹیڈیم میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملہ کیا گیا۔

خود کش حملہ آور کے ہجوم کے اندر اپنے آپ کو بم سے اڑانے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یمن کے شہر عدن میں بھی کیے گئے تین خود کش حملوں میں 20 افراد جان بحق ہو گئے، اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی۔

ان دونوں ملکوں میں حملوں کی ذمہ داری داعش نے مول لی ہے۔

متحدہ امریکہ نے عراق کے اسٹیڈیم میں خود کش حملے کی ایک تحریری اعلامیہ کے ساتھ مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں " کمینے پن" سے منسوب کردہ حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے امریکہ ، عراقی عوام اور اس ملک کے اتحاد کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔





متعللقہ خبریں