شام: پالمیرا کے تاریخی شہرکے قریب جھڑپ،روسی فوجی ہلاک

شام کے تاریخی شہر پالمیرا کے مضافات میں اسد نواز فوج اور داعش کے درمیان پر تشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ جس کے دوران داعش نے ایک روسی فوجی افسر کو ہلاک کر دیا

458026
شام: پالمیرا کے تاریخی شہرکے قریب جھڑپ،روسی فوجی ہلاک

شام کے تاریخی شہر پالمیرا کے مضافات میں اسد نواز فوج اور داعش کے درمیان پر تشدد جھڑپیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران داعش نے ایک روسی فوجی افسر کو ہلاک کر دیا جو کہ تقریباً ایک ہفتے سے روسی فضائیہ کی معاونت کر رہا تھا ۔

یاد رہے کہ روس کے تعاون کے نتیجے میں اسد نواز فوج نے چند روز قبل علاقے میں پیش قدمی کرتےہوئے متعد د علاقوں پر کنٹرول سنبھال لیا تھا جو کہ گزشتہ سال مئی سے داعش کے قبضے میں تھے۔

پالمیرا کا تاریخی شہر سن 1980 سے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں