شامی مذاکرات فریقین کے دوطرفہ بیانات کی وجہ سے مشکلات کا شکار

ہم اسد کی صدارت کا موضوع بحث بننا قبول نہیں کریں گے ، عبوری دور صرف اسد کے معزول ہونے سے ہی شروع ہو سکے گا

449735
شامی مذاکرات فریقین کے دوطرفہ بیانات کی وجہ سے مشکلات کا شکار

جنیوا میں سوموار کے روز متوقع شامی مذاکرات فریقین کے دوطرفہ بیانات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے کہا ہے کہ ہم اسد کی صدارت کا موضوع بحث بننا قبول نہیں کریں گے۔

تاہم شامی مخالف گروپوں میں سے اسلامی فوج کے لیڈر اور چیف نگوشیئٹر محمد عالوش نے کہا ہے کہ عبوری دور صرف اسد کے معزول ہونے سے ہی شروع ہو سکے گا۔

محمد عالوش نے کہا کہ وزیر خارجہ معلم کے بیانات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ انتظامیہ سیاسی مرحلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے مذاکرات کے شروع ہونے سے پہلے ہی اس کی جڑیں کاٹے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے مذاکرات میں شامل ہونے کا سبب انتظامیہ کو دوبارہ سے شامی عوام کے ہاتھوں میں دینا اور عوام کو ظلم سے بچانا ہے۔

مخالفین کے وفود جنیوا پہنچ گئے ہیں جبکہ اسد انتظامیہ کا وفد آج روانہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں