حزب اللہ بھی دہلشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں 22 رکنی تنظیم کے 20 ارکان نے اس فیصلے کی حمایت کی، جبکہ عراق اور لبنان نے اس حوالے سے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا

449271
حزب اللہ بھی دہلشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل

عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

اس طرح لبنانی مرکز کی حامل حزب اللہ خلیجی تعاون کونسل کے بعد عرب لیگ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دی گئی ہے۔

مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں 22 رکنی تنظیم کے 20 ارکان نے اس فیصلے کی حمایت کی، جبکہ عراق اور لبنان نے اس حوالے سے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

سعودی عرب کی خطے میں ایران کے اثر ِ روسوخ میں کمی لانے کی ایک کوشش ہونے کا دعوی کردہ لبنانی حزب اللہ تنظیم کو گزشتہ ہفتے 6 رکنی خلیجی تعاون کونسل نے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

شام کی خانہ جنگی میں اسد انتظامیہ کی صف میں شامل ہونے والی حزب اللہ کے خلاف پابندیوں کا حلقہ مزید وسیع کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔

یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ یہ تنظیم، سعودی عرب اور لبنان کے درمیان بیروت کو 4 ارب ڈالر کی فوجی امداد کو روکے جانے اور سعودی شہریوں کو اس ملک میں نہ جانے کی اپیل کے ایجنڈے میں آنے کی طرح کے سیاسی بحران پیدا ہونے کا موجب بنی ہے۔

سعودی عرب ، حزب اللہ کو خلیجی ملکوں میں سیکورٹی و استحکام کو ہدف بنانے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کا مرتکب ہونے کا مورد ِ الزام ٹہرا رہا ہے۔

ادھر حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب لبنان کو اجتماعی طور سزا دینے کے درپے ہے، جبکہ لبنان میں دہشت گرد کاروائیوں کی ریاض انتظامیہ معاونت کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں