دہشتگردی سے نمٹنے میں امریکہ، اردن کی کوششوں کو سراہتا ہے: بائڈن

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے مشرقی وسطی کے ممالک کے دوروں کے سلسلے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے عمان میں ملاقات کی جس کے دوران امریکی نائب صدر نے علاقے میں بحالی امن کے سلسلے میں اردن کی کوششوں کی تعریف کی

448531
دہشتگردی سے نمٹنے میں امریکہ، اردن کی کوششوں کو سراہتا ہے: بائڈن

امریکی نائب صدر جو بائڈن نے مشرقی وسطی کے ممالک کے دوروں کے سلسلے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے عمان میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں انسداد دہشت گردی سے متعلق علاقائی اور عالمی پیمانے پر صرف کر دہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر شاہ عبداللہ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ داعش کے خلاف حکومت عراق کی کوششوں کی بھی حمایت کی جانی چاہیئے۔

امریکی نائب صدر نے بھی علاقے میں بحالی امن کے سلسلے میں اردن کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ اردن کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو تقویت دیتا رہے گا۔

بعد ازاں امریکی نائب صدر اور میزبان فرماں روا نے شامی کیمپ کا دورہ کیا ۔

مشرق وسطی ممالک کے دوروں کے سلسلے میں گزشتہ روز جو بائڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو سے ملاقات کی تھی ۔



متعللقہ خبریں