امریکہ فلسطین میں دو مملکتی حل کی حمایت کرتا ہے،جو بائیڈن

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کی کڑی فلسطین پہنچ گئے ہیں ۔

447894
امریکہ فلسطین میں دو مملکتی حل کی حمایت کرتا ہے،جو بائیڈن

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کی کڑی فلسطین پہنچ گئے ہیں ۔

جو بائیڈن نے اپنے ہمراہی وفد کیساتھ راملہ میں فلسطین کے صدر محمود عباس کیساتھ ملاقات کی ۔مذاکرات کے بعد دونوں لیڈروں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں دو مملکتی حل امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ اسرائیل نے حالیہ 5 ماہ میں 200 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے ۔انھوں نے جو بائڈن سے تل ابیب میں ہلاک کیے جانے والے امریکی باشندے کی تعزیت کی اور کہا کہ داعش اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی 1967 کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس رکھنی والی ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لیے ضروری ہے ۔ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے بھی کہا کہ امریکہ دو مملکتی حل کی حمایت کرتا ہے ۔



متعللقہ خبریں