موصل پر عنقریب فوجی کاروائی کی جائیگی

پشمرگے قوتیں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہیں، ہم نے موصل کے لیے ایک انتہائی عمدہ منصوبہ تیار کر لیا ہے جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائیگا

446087
موصل پر عنقریب فوجی کاروائی کی جائیگی

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف تشکیل دیے جانے والے بین الاقوامی اتحاد کے نمائندہ خصوصی بریٹ میک گرک کا کہنا ہے کہ عراقی شہر موصل کو تنظیم کے چنگل سے نجات دلانے کی خاطر کاروائی عنقریب شرو ع کر دی جائیگی۔

عراق میں استحکام کے قیام کے لیے تمام تر مملکتوں سے امداد و حمایت کی اپیل کرنے والے میک گرک نے دارالحکومت بغداد میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ " پشمرگے قوتیں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہیں، ہم نے موصل کے لیے ایک انتہائی عمدہ منصوبہ تیار کر لیا ہے جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائیگا۔"

یاد رہے کہ داعش نے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل پر جون 2014 میں حملہ کرتے ہوئے قبضہ کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں