شام: فائر بندی کی خلاف ورزی 75 شہری ہلاک

شام میں ہونے والی جزوی اور عارضی فائر بندی کے پہلے ہفتے میں روس اور اسد فورسز کے مخالفین پر حملوں میں 75 شہری ہلاک ہو گئے

445496
شام: فائر بندی کی خلاف ورزی 75 شہری ہلاک

شام میں ہونے والی جزوی اور عارضی فائر بندی کے پہلے ہفتے میں روس اور اسد فورسز کے مخالفین پر حملوں میں 75 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی انسانی حقوق نیٹ ورک کے مطابق پہلے ہفتے کے دوران سمجھوتے کہ 216 دفعہ خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے دوران 75 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

فائر بندی کا سمجھوتہ 27 فروری کو نصف شب کے وقت نافذ العمل ہوا اور اس وقت سے اسد فورسز اور روس لازکئیہ کے دیہی علاقوں، ترکمین داع، حلب کے مغربی حصے، ادلیب کے جنوبی حصے، دمشق کے مشرقی علاقے غتّہ اور درعا میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرر ہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق لازکئیہ اور درعا کے علاوہ علاقے میں شہری رہائشی مقامات کو نسبتاً کم نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری جانی نقصان کم رہا ہے۔

اگرچہ جانی نقصان نسبتاً کم رہا ہے تاہم حملوں کی وجہ سے زیر محاصرہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل میں تعطل پیدا ہوا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ شام میں انسانی امداد کی ترسیل کی کوششیں جاری ہیں تاہم انتظامیہ بعض علاقوں میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں