عراق میں بم دہماکے میں 47 افراد ہلاک

ہلاک شدگان ميں انتاليس شہری شامل ہيں جبکہ بقيہ سکيورٹی اہلکار ہيں۔ واقعے ميں پينسٹھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہيں۔ ابتدائی تفتيش کے مطابق يہ کارروائی ايک خود کش بمبار نے کی اور ہلا کے مرکزی چيک پوائنٹ کو نشانہ بنايا گيا

445620
عراق میں بم دہماکے میں 47 افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت کے جنوب ميں واقع شہر حلہ ميں آج اتوار کو ہونے والے ايک کار بم دھماکے ميں اب تک کم از کم سينتاليس افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے۔

ہلاک شدگان ميں انتاليس شہری شامل ہيں جبکہ بقيہ سکيورٹی اہلکار ہيں۔ واقعے ميں پينسٹھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہيں۔ ابتدائی تفتيش کے مطابق يہ کارروائی ايک خود کش بمبار نے کی اور ہلا کے مرکزی چيک پوائنٹ کو نشانہ بنايا گيا۔ ہلا شہر بغداد سے پچانوے کلوميٹر جنوب ميں واقع ہے۔

یہ حملہ دوپہر کے وقت ہوا جب چیک پوسٹ پر درجنوں کاریں کھڑی تھیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرک بم کے ذریعے کیے جانے والے ایک فدائی حملے میں حلہ شہر میں داخل ہونے والے راستے پر موجود بیبیلون کے کھنڈرات کے چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مقامی ہسپتال نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کئی افراد ٹرک حملے میں جھلس گئے ہیں۔

دولتِ اسلامیہ کی جانب سے انٹرنٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کی شیعہ آبادی پر حملے جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ 2014 میں بھی حلہ شہر کے باہر ایک چوکی پر حملہ ہوا تھا جس میں 50 کے قریب ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں