اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

444841
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

یہ واقعہ مغربی اردن کے جنوب میں واقع بیت اللحم شہر کے قریب پیش آیا ۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے ایک گاڑی کے ذریعےاسرائیلی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی جس پراسے ہلاک کر دیا گیا ۔

خاتون کی عمر 34 بتائی گئی ہےجس کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔

دریں اثنا ، رم اللہ شہر کے قریب واقع ایک جیل کے سامنے بھی فلسطینیوں نے مظاہرہ کیاجو کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے ۔

مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں نےربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس پھینکی جس کے جواب میں فلسطینیوں نےفوجیوں پر سنگ باری کی ۔



متعللقہ خبریں