عراق میں موصل بیراج کو بیٹھ جانے کا خطرہ لاحق

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے 17 ماہ قبل واگزار کروائے جانے والےموصل بیراج کے بیٹھ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

442079
عراق میں موصل بیراج کو بیٹھ جانے کا خطرہ  لاحق

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے 17 ماہ قبل واگزار کروائے جانے والےموصل بیراج کے بیٹھ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

بغداد میں امریکہ کے سفیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر موصل بیراج بیٹھ گیا تو تقریباً ڈیڑھ میلین عراقی اس سے متاثر ہونگے لہذا بیراج کے پانی کو کھلا چھوڑنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے دریائے دجلہ کے کنارے بسنے والے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر بیراج میں شگاف پڑ گیا تو ان انسانوں کو بچانا ناممکن ہو جائے گا ۔ دریں اثناء حکومت عراق نے موصل اور صلاح الدین کے علاقے میں بسنے والے انسانوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کے معاملے میں خبردار کیا ہے ۔

متعللقہ خبریں