مسجد الحرام میں رش کو کنٹرول کرنے کا جدیدنظام 'راصد' متعارف

مسجد الحرام میں حج اور عمرہ کے دوران رش کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین نظام 'راصد' متعارف کروایا جا رہا ہے

442335
مسجد الحرام میں رش کو کنٹرول کرنے کا  جدیدنظام 'راصد' متعارف

مسجد الحرام میں رش کو کنٹرول کرنے کا نظام 'راصد' متعارف

مسجد الحرام میں حج اور عمرہ کے دوران رش کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین نظام 'راصد' متعارف کروایا جا رہا ہے

مسجد الحرام میں حج اور عمرہ کے دوران رش کو کنٹرول کرنے اور سیکورٹی معاملات کی بہتری کے لئے ایک نیا سمارٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے اور ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔

ڈائریکٹریٹ برائے حج اور عمرہ سیکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کے مطابق جدید ترین راصد سسٹم ام القراء یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی ۔

اس نظام کو حج اور عمرہ کی سیکورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جائے گا ، جبکہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں ۔

ام القراء یونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ جدید ترین راصد سسٹم کا مقصد مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنانا ہے جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی ۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام میں حاجیوں کی بہت زیادہ تعداد کی وجہ سے بھگڈر مچنے کے واقعات میں لاکھوں لوگوں کی جانوں ضائع ہوتی ہیں ۔



متعللقہ خبریں