یمن میں سعودی قیادت میں اتحادی فضائی کارروائیوں میں 30 افراد ہلاک

سکیورٹی اہلکاروں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں باغیوں کی زیر قبضہ دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع ایک معروف مارکیٹ میں کی گئی ہیں۔ ان فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں کی ہے

441044
یمن میں سعودی قیادت میں اتحادی فضائی کارروائیوں میں 30 افراد ہلاک

سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے حوثی باغیوں کے فضائی کارروائیوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں باغیوں کی زیر قبضہ دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع ایک معروف مارکیٹ میں کی گئی ہیں۔

ان فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات شناخت ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ وہ سرکاری طور پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

سعودی قیادت میں اتحاد صدر عبد ربو منصور ہادی کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کرنے کے لیے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فورسز کے خلاف برسرپیکار ہے۔

اقوام متحدہ کے مبصرین کے ایک پینل کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی طرف سے ایسی 119 فضائی کارروائیاں کی گئیں جن میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی گئی اور انہوں نے ان کے متعلق بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مارچ 2015ء سے یمن کی لڑائی میں 6,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں