فلسطین: ایران کا طرزعمل ملک کے داخلہ امور میں مداخلت ہے

ایران کی طرف سے اس امداد کو فلسطین کے شہدا اور فلسطینی کنبوں کی امداد کی تنظیم فلسطین لبریشن تنظیم سے منسلک ادارے کے ذریعے سرکاری شکل میں بھیجا جانا زیادہ موزوں ہو گا

440913
فلسطین: ایران کا طرزعمل ملک کے داخلہ امور میں مداخلت ہے

فلسطین نے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت پر ایران کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے بیت المقدس کی بغاوت کے دوران شہید ہونے والوں اور اسرائیل کے ہاتھوں اپنے گھروں سے محروم ہونے والے کنبوں کو "الشہید ادارے " کی وساطت سے امداد بھیجنے کو "ملک کے داخلی امور میں مداخلت" قرار دیا ہے۔

فلسطین کے صدارتی دفتر کے ترجمان نبیل ابو ریضینہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ایران کی طرف سے اس امداد کو فلسطین کے شہدا اور فلسطینی کنبوں کی امداد کی تنظیم فلسطین لبریشن تنظیم سے منسلک ادارے کے ذریعے سرکاری شکل میں بھیجا جانا زیادہ موزوں ہو گا"۔

ابو ریضینہ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کے بیانات ناقابل قبول ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ صورتحال صرف فلسطین کی مشروع حیثیت ہی نہیں ممالک کے درمیان تعلقات کے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اور فلسطین کے داخلی امور میں ناقابل قبول مداخلت ہے۔



متعللقہ خبریں