سات ماہ بعد مشرقی غتّہ کی طبّی امداد

شامی انتظامیہ کے محاصرے کی وجہ سے 7 ماہ کے بعد پہلی دفعہ مشرقی غتّہ میں شامی ہلال احمر تنظیم کی طرف سے طبّی امداد پہنچائی گئی ہے

432280
سات ماہ بعد مشرقی غتّہ کی طبّی امداد

شامی انتظامیہ کے محاصرے کی وجہ سے 7 ماہ کے بعد پہلی دفعہ مشرقی غتّہ میں شامی ہلال احمر تنظیم کی طرف سے طبّی امداد پہنچائی گئی ہے۔

تنظیم کی انٹر نیٹ سائٹ ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہماری ٹیم نے دارالحکومت دمشق کے علاقے مشرقی غتّہ میں کئی ماہ سے زیر محاصرہ افراد کو ڈیالائسز کی مشینیں، ویکسین، بچوں کا دلیہ اور مختلف ابتدائی طبّی اشیاء پر مشتمل طبّی امداد پہنچائی ہے"۔

دُوما میں طبّی آفس پریس کوآرڈینیٹر حسن محمد نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کے محاصرے کی وجہ سے ہم علاقے میں طبی سامان نہیں پہنچا پا رہے تھے۔ علاقے میں بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ہم نے مشرقی غتّہ میں 7 ماہ بعد پہلی دفعہ طبّی سامان بھیجا ہے۔



متعللقہ خبریں