رامادی میں فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملہ، 18 فوجی ہلاک

رامادی میں فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملہ، 18 فوجی ہلاک

426445
رامادی میں فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملہ، 18 فوجی ہلاک

صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی میں واقع فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملے میں 18 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

عراق کے صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی کے علاقے دور البو دہاب میں واقع آرمی ہیڈ کواٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جنھیں ٹینکوں کی مدد سے روکنے کی کوشش کی۔اس کاروائی میں 2 بمبار مارے گئے جب کہ تیسرے نے خود کو فوجی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراقی عسکری ترجمان کے مطابق آرمی کے جوانوں نے 2 خود کش حملہ آوروں کو موقع پر ہی ماردیا جب کہ تیسرا حملہ آور ہیڈ کواٹر کے دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جس نے ہیڈ کواٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔



متعللقہ خبریں