یمن میں جھڑپیں ، 6 افراد ہلاک 17 زخمی

یمن میں جھڑپیں ، 6 افراد ہلاک 17 زخمی

425054
یمن میں  جھڑپیں ، 6 افراد ہلاک 17 زخمی

یمن میں حوثیوں اور عوامی مزاحمت قوتوں کے درمیان جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں ۔

حوثیوں اور معزول صدر عبداللہ صالح سے وابستہ قوتوں کی تائز شہر پر گولہ باری کے نتیجے میں دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔ عوامی مزاحمت قوتوں کے حملوں سے 4 حوثی شر پسند ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ بچوں سمیت 17 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔ حملے میں حوثیوں کے زیر کنٹرول انجنیرنگ فاکلٹی کو ہدف بنایا گیا ۔ طویل مدت سے عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت مخلوط قوتوں نے گزشتہ ماہ مارچ سے سرکاری افواج کے ساتھ جھڑپیں کرنے والے حوثیوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے فوجی کاروائیوں کا آغاز کیا تھا ۔ حوثیوں اور ان کی حمایت کرنے والے معزول لیڈر علی عبداللہ صالح کے حامیوں اور سرکاری افواج کے درمیان یمن کے متعدد شہروں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔



متعللقہ خبریں