فلسطین کے حل میں اسرائیلی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بستیوں کی آباد کاری فلسطینی عوام اور عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے جنہیں فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے

424917
فلسطین کے حل میں اسرائیلی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ نےاسرائیلی قبضےکےتحت فلسطینیعلاقوں کی بھرپور حمایت کی ہے ۔

سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بستیوں کی آباد کاری فلسطینی عوام اور عالمی برادری کے منہ پرطمانچہ ہےجنہیں فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے ۔

بان کی مون نےسلامتی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین کے زیر عنوان ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل تمام تر تنبیہات کے باوجودیہودی بستیوں کے قیام پر مصر ہے جو کہ قابل مذمت ہےجبکہ حال ہی میں اس نے 150 نئے مکانات کی تعمیرکا جو فیصلہ کیاہے وہ ہمارے خدشات میں اضافہ کر رہا ہے ۔

اس اثنامیں تنظیم آزادی فلسطین کے سیکریٹری جنرل صائب ایرکات نےبان کی مون کےاس بیان کی حمایت کی ہےاور کہا ہے کہ سن 1967 کے معاہدے کے تحت دو ریاستی حلکی تجویز پر اگر عمل کرنا ہےتواس کےلیے عالمی برادری کو اسرائیل سےتفتیش کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں