روحانی کا دورہ اٹلی،متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط

ایرانی صدر حسن روحانی نے پابندیاں ہٹنے کے بعد اپنا پہلی غیر ملکی دورہ اٹلی کا کیا جس کے دوران17 معاہدے بھی طے کیے گئے

424653
روحانی کا دورہ اٹلی،متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط

ایرانی صدر حسن روحانی نےپابندیاں ہٹنے کے بعد اپنا پہلی غیر ملکی دورہ اٹلی کا کیا ہے۔

روحانی کے وفد میں 6 وزرا اور 120 سے زائدتاجر شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ روز صدر سرگیو ماتاریلااور وزیراعظم ماتیو رنزی سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میںاقتصادی تعاون کو فوقیت حاصل رہیجس کے دوران 17معاہدے بھی طے کیے گئے۔

ان معاہدوں میں ایرانی ریلوےکی از سر نو مرمت و بحالی ، سبک رفتار ٹرین ، طب اور دوا سازی سمیت توانائی جیسے شعبے شامل ہیں۔

معاہدوں پر دستخط کے بعد دونوںرہنماوں نےمشترکہ پریس کانفرنس کا انعقادکیا جس میں اطالوی وزیراعظم نے کہا کہایرانی صدرکے ساتھہمارے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں جبکہ ویانا معاہدےکے نتائج کا اثر صرف ایرانپر ہی نہیں بلکہخطے کےلیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

روحانی نے بھی اس حوالے سے کہا کہخطے میںامن و امان فوجی جارحیت سے نہیں بلکہ سیاسی گفت و شنید سے ہی ممکن ہےجس کےلیے ہم اٹلی سے تعاونکے خواہاں ہیں۔



متعللقہ خبریں