شام میں بمباری میں 63 افراد ہلاک

شام کے مشرقی علاقوں میں روسی اور شامی فوج کی فضائی بمباری میں 63 افراد ہلاک ہوگئے ۔

424503
شام میں بمباری میں 63 افراد ہلاک

شام کے مشرقی علاقوں میں روسی اور شامی فوج کی فضائی بمباری میں 63 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

شام کے مشرقی شہر دیرالزورکے قریب فضائی کاروائی میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 63 ہوچکی ہے ۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ داعش کے زیر تسلط دیر الزور شہر کے خاشام نامی قصبے میں روس اور شامی لڑاکا طیاروں نے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 9 بچوں سمیت 63 افراد ہلاک اورمتعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فضائی کاروائی میں داعش کے 30 جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دیر الزور میں ایک ہفتے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد ہوچکی ہے جن میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔



متعللقہ خبریں