یمن:حوثیوں نے تعز پر حملہ کر دیا، متعدد ہلاک و زخمی

یمن میں شیعہ تحریک انصار اللہ نے تعز شہر پر حملے کیے جس میں 8 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے

413319
یمن:حوثیوں نے تعز پر حملہ کر دیا، متعدد ہلاک و زخمی

یمن میں شیعہ تحریک انصار اللہ نے تعز شہر پر حملے کیے جس میں 8 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغی ملک بھر میں فائر بندی کی خلاف ورزیاں تین روز سے کر رہے ہیں جنہوں نے تعز شہر کے مختلف علاقوں کی بعض بستیوں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔
یاد رہے کہ یمن میں حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان 9 ماہ سے لڑائی جاری ہے جسے ختم کرنے کےلیے اقوام متحدہ نے گزشتہ منگل کے روز مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرتےہوئے ایک ہفتے کی فائر بندی کا اعلان کیا تھا مگر سب بے سود رہا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں