دمشق پرجنگی طیاروں کی بمباری،45 افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق پرجنگی طیاروں کی بمباری سے اسکول پرنسپل اور 2 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہوگئے

409906
دمشق پرجنگی طیاروں کی بمباری،45 افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق پرجنگی طیاروں کی بمباری سے اسکول پرنسپل اور 2 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملوں میں مزید طلبہ کے ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دمشق اور اس سے ملحقہ باغیوں کے زیر اثر علاقے دوما میں لڑاکا طیاروں نے اسکولوں سمیت دیگر رہائشی مقامات پر بمباری کی اور میزائل داغے جس کے نتیجے میں اسکول پرنسپل اور 2 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی انسانی حقوق کی تنطیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دمشق سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع قصبے دوما پر لڑاکا طیاروں نے حملہ کیا اس دوران زمین سے زمین پر مارکرنے والے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا ۔
انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں 40 سے زائد مارٹر گولے فائر کیے گئے جو دمشق کے مشرقی حصوں میں گرے جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد اسکول کے طلبا کی ہے ۔
واضح رہے کہ شامی فوج کے لڑاکا طیارے دوما میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر متعدد مرتبہ فضائی حملے کر چکے ہیں اورچند روز قبل دوما کے ایک مصروف بازار پر بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں