بیروت میں عثمانی سلاطین کے فرمانوں کی نمائش

بیروت میں عثمانی سلاطین کے فرمانوں کی نمائش عثمانی سلاطین کیطرف سے مختلف ادوار میں جاری کردہ احکامات اور عہد ناموں پر مبنی 42 دستایزات موجود ہیں 

409897
 بیروت میں عثمانی سلاطین کے فرمانوں کی نمائش


لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عثمانی سلاطین کے فرمانوں کی نمائش شروع ہو گئی ہے ۔
اس نمائش میں عثمانی سلاطین کیطرف سے مختلف ادوار میں جاری کردہ احکامات اور عہد ناموں پر مبنی 42 دستایزات موجود ہیں ۔اکثر دستاویزات کا تعلق سلطان سلیم سوئم اور سلطان محمود دوئم کے دور میں شام ،دمشق ،حلب، القدس اور لبنان کے اضلاع میں ہونے والی گورنر کی تعیناتیوں اور عمارتوں کی تعمیر سے ہے ۔ سفیر ایرجییس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ترکی کو متعارف کروانے کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ اس نمائش کو بیروت میں منعقد کرنے سے ہمیں دلی مسرت ہوئی ہے ۔ آئندہ دور میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ ملے گا ۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں کئی ممالک کے سفیروں کے علاوہ لبنان میں مقیم ترکمینوں ،بیروت یونس ایمرے ثقافتی مرکز کے اساتذہ اور طالب علم اورغیر ملکی سفارتکار بھی موجود تھے ۔ یہ نمائش 18 دسمبر تک جاری رہے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں