شام میں داعش کے حملوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

رات گئے کیے جانے والے خود کش حملے میں کئی ایک افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے دس شامی باشندوں کو اونجو پنار سرحدی چوکی سے کلیس سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

406056
شام میں داعش کے حملوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

شام کے شہر حلب میں کی تحصیل عزز میں دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رات گئے کیے جانے والے خود کش حملے میں کئی ایک افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے دس شامی باشندوں کو اونجو پنار سرحدی چوکی سے کلیس سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ان زخمیوں میں سے تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرلیا گیا ہے۔
دریں اثنا اسد انتظامیہ نے بائیر بوجاک میں ترکمینوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بائیر بوجاک کے ترکمین اسد انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے بھاری ہتھیاروں سے کیے گئے حملوں کے خلاف نہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو اپنی جانیں بچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں کئی ایک سرکاری فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
اسد انتظامیہ نے طیاروں کے ذریعے بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بمباری سے فرار ہونے والے شامی باشندے ترکی میں پناہ لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا انسانی حقوق کی فاونڈیشن کے ذریعے بائیر بوجاک کے ترکمینوں کو امدا فراہم کی جا رہی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں