روسی طیاروں کی شام میں مخالفین کے محاذ پر بمباری

روسی جنگی طیاروں نے حلب کے شمال میں واقع کافرہ دیہات میں مخالفین کے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف قائم کردہ محاذ اور امدادی گزرگاہوں کو نشانہ بنا یا ہے

406229
روسی طیاروں کی شام میں مخالفین کے محاذ پر بمباری

روسی طیاروں نے شام میں مخالفین کے محاذ کو نشانہ بنایا ہے۔
دمشق محاذ کے پریس ذمہ داروں میں سے ابو محمود ناصر نے اناطولیہ ایجنسی کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے حلب کے شمال میں واقع کافرہ دیہات میں مخالفین کے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف قائم کردہ محاذ اور امدادی گزرگاہوں کو نشانہ بنا یا ہے۔
مخالفین کے حمزہ گاوں پر کنٹرول کو داعش سے واپس لینے کی وضاحت کرنے والے ناصر نے بتایا کہ عزیز کے جنوب مشرق میں مخالفین اور داعش کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں