جنوری 2016 میں شام میں فائر بندی ممکن ہو سکتی ہے:بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے نتیجے میں اگلے سال جنوری میں شام میں فائر بندی پر عمل درآمد ہو سکتاہے

399835
جنوری 2016 میں شام میں فائر بندی ممکن ہو سکتی ہے:بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے نتیجے میں اگلے سال جنوری میں شام میں فائر بندی پر عمل درآمد ہو سکتاہے ۔
بان کی مون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویانا مذاکرات حل کی جانب پیش قدم ہیں لیکن شام کے حالات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں پر سرحدیں بند کرنا مہذب دنیا کو زیب نہیں دیتا جو کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی تفریق کے تفکرات کو ہوا دے رہا ہے۔
بان کی مون نے بتایا کہ ویانا کے بعد 18 دسمبر کو نیو یارک میں شام کے بارے میں مذاکرات کےانعقا پر مشاورت جاری ہے جس کا مجھے بھی بے صبری سے انتظار ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں