روسی طیاروں کی شام میں بمباری

حلب کے جوار کے علاقے کو انسانی امدادی سازو سامان کی ترسیل کرنے والے ٹریلروں کو روسی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا

395425
روسی طیاروں کی شام میں بمباری

شام میں حلب شہر سے منسلک تحصیل عزیز کے جوار میں انسانی امداد پر مبنی ٹریلروں پر روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق انسانی امداد سازو سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کردہ اور عزیز سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر پارک شدہ ٹریلروں پر فضا سے بمباری کی گئی۔
جس سے ابتدائی دور پر 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ تا ہم کلیس کو لائے گئے 13 زخمیوں میں سے دو چل بسے۔
اس حملے سے 10 ٹریلر جل کر تباہ ہو گئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں