الشباب میں بم حملہ ، 6 افراد ہلاک 19 زخمی

بغداد کے شمالی علاقے الشباب میں ایک خود ساختہ بم حملے میں 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں

422123
 الشباب میں  بم حملہ ، 6 افراد ہلاک  19 زخمی

عراق میں دہشت گرد واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے الشباب میں ایک خود ساختہ بم حملے میں 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں ۔ دریں اثناء کربلا میں شہید کیے جانے والے حضرت حسین اور ان کے 71 ساتھیوں کی یاد میں منائے جانے والے یوم عاشور سے چالیس دن بعد منعقد ہونے والی تقریبات کیوجہ سے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔حکومت عراق نے 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو امن و امان قائم کرنے کے فرائض سونپے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں