ترکی کیطرف سے اسرائیل میں میں نئی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

ترکی نے اسرائیل کیطرف سے مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی علاقے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی توثیق کی مذمت کی ہے ۔

367482
ترکی کیطرف سے اسرائیل میں میں نئی بستیوں کی تعمیر کی مذمت


ترکی نے اسرائیل کیطرف سے مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی علاقے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی توثیق کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی القدس میں مزید 454 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی توثیق کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ایسی کاروائیوں اور عمل درآمد سے اسرائیل امن کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ اسرائیل نے حالیہ کچھ عرصے سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر میں تیزی پیدا کر دی ہے۔اسرائیل کو فوری طور پر اپنے فیصلوں کو واپس لینے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں