امل القبیسی قومی مشاورتی کونسل کی پہلی خاتون اسپیکر

امل القبیسی قومی مشاورتی کونسل کی پہلی خاتون اسپیکر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اوردبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے خاتون پروفیسر امل القبیسی کو امارات کی قومی مشاورتی کونسل کی اسپیکر مقررکیا ہے۔

419833
 امل القبیسی قومی مشاورتی کونسل کی پہلی خاتون  اسپیکر

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اوردبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے خاتون پروفیسر امل القبیسی کو امارات کی قومی مشاورتی کونسل کی اسپیکر مقررکیا ہے۔
شیخ محمدبن راشد نے نومنتخب کونسل کے افتتاحی اجلاس کے موقع پرامل القبیسی کو چیئرپرسن بنانے کا اعلان کیا۔وہ کسی عرب ملک میں اس عہدے پر فائزہونیوالی پہلی خاتون ہیں۔
اکتوبر کے اوائل میں 79 ہزار اماراتی ووٹروں نے حکومت کے مشاورتی ادارے وفاقی قومی کونسل کے20 ارکان کا انتخاب کیا تھا۔یہ کونسل 40 ارکان پرمشتمل ہے، باقی 20 ارکان کا انتخاب یواے ای میں شامل ساتوں ریاستوں کے حکام کرتے ہیں۔8 مزید خواتین بھی کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔
امل القبیسی پیشے کے اعتبارسے آرکٹیکٹ ہیں اورایک جامعہ میں پروفیسر ہیں۔امل القبیسی2006میں مشاورتی کونسل کی پہلی مرتبہ رکن منتخب ہوئی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں