اسرائیلی فوجیوں نے 16 فلسطینیوں کو حراست مِں لے لیا

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

366841
اسرائیلی فوجیوں نے 16 فلسطینیوں کو حراست مِں لے لیا

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے پر عوام کو ڈرانے دھمکانے کے اقدامات میں شریک ہونے کے دعوے کے ساتھ مطلوب مختلف تنظیموں سے منسلک 16 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق نابلوس اور اس کے اطراف میں کئے جانے والے وسیع پیمانے کے آپریشن میں 7 بندوقوں اور 3 پستولوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں ایک تواتر سے رات کے وقت فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف الزامات کے ساتھ گرفتاریاں کرتے رہتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 6 ہزار 500 فلسطینی موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں