صدر محمود عباس کی صدرالسیسی کیساتھ ملاقات

فلسطین کے صدر محمود عباس نے مصر میں صدر عبدل فتح السیسی کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

413912
 صدر محمود عباس کی صدرالسیسی کیساتھ ملاقات


فلسطین کے صدر محمود عباس نے مصر میں صدر عبدل فتح السیسی کیساتھ ملاقات کی ہے ۔
مصر کے ایوان صدر کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صدر عباس نے قاہرہ میں قصر اتحادیے میں صدرالسیسی کیساتھ ملاقات میں اسرائیل کیطرف سے فلسطینیوں کیخلاف بڑھتی ہوئی پامالیوں کا جائزہ لیا ۔ دونوں سربراہان نے فلسطینیوں پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے ، یہودی بستیوں کی تعمیر کو روکنے،فلسطینی عوام کو تحفظ دینے ،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے اور فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ہر ممکنہ حمایت کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے ۔
مذاکرات میں مصر اور غزہ کے درمیان رفاح سرحدی چوکی کو دائمی طور پر کھولنے کی راہیں تلاش کی گئیں ۔ یاد رہے کہ غزہ میں حماس کے بر سر اقتدار آنے کے بعد رفاح سرحدی چوکی کو 2007 میں تجارتی مقاصد کے استعمال کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔فلسطینیوں نے بنیادی اشیاء کی خرید کے لیے جو سرنگیں کھودی تھیں مصر نے اکثر کو تباہ کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں