ماسکو میں شامی طرفین کے درمیان مذاکرات کا وقت مناسب نہیں:امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے آئندہ ہفتے شامی انتظامیہ اور مخالفین کو ماسکو میں مذاکرات کی دعوت دینا فی الوقت غیر ضروری ہے جبکہ ہمیں اس وقت ویانا میں جاری مذاکراتی عمل پر توجہ دینی چاہیئے

409811
ماسکو میں شامی طرفین کے درمیان مذاکرات کا وقت مناسب نہیں:امریکہ

روسی طیاروں کی شامی شہر حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 13 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حالیہ دنوں میں روسی لڑاکا طیاروں نے حلب،حمص اور حامہ شہروں پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ دوسری جانب ، ان شہروں میں مخالفین اور اسد نواز فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مخالفین نے حامہ شہر کے شمالی علاقوں طل عثمان اور جنابرہ پر قبضۃ کرلیا ہے جو کہ کافی اہم بتایا جا رہا ہے۔
اس اثنا میں پاسبان انقلاب ایران کے کمانڈر کرنل عزت اللہ سلیمانی اور سید سجاد حسینی شام میں لڑائی کے دوران مارے گئے جس کی تصدیق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کر دی ہے۔
اس دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے آئندہ ہفتے شامی انتظامیہ اور مخالفین کو ماسکو میں مذاکرات کی دعوت دینا فی الوقت غیر ضروری ہے جبکہ ہمیں اس وقت ویانا میں جاری مذاکراتی عمل پر توجہ دینی چاہیئے۔
ٹروڈو نے کہا کہ ہر چیز کا ایک مناسب وقت ہوتاہے اور ہمیں اس کا انتظار ہے ۔[
یاد رہے کہ روسی صدر پوٹین کے مشرق وسطی اور افریقی امور کے مشیر اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگ دانوف نے کہا تھا کہ ہم شامی انتظامیہ اور مخالفین کو آئندہ ہفتے ماسکو میں مذاکرات کرنے کی دعوت دینے کا سوچ رہے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں