مصر میں بم حملے میں 6 فوجی زخمی

سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق العریش شہر کی داخلی شاہراہ پر سیکورٹی قوتوں کی ایک بکتر بند گاڑی کو ہدف بنایا گیا

404730
مصر میں بم حملے میں 6 فوجی زخمی

اطلاع کے مطابق مصری صوبے سینا سے منسلک العریش شہر میں بم حملے میں 6 فوجی زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق العریش شہر کی داخلی شاہراہ پر سیکورٹی قوتوں کی ایک بکتر بند گاڑی کو ہدف بنایا گیا ۔
اس واقع کے بعد علاقے کو اضافی فوجی کمک روانہ کر دی گئی ہے اور کسی ممکنہ نئے دھماکے کا سد باب کرنے کے لیے شاہراہ پر آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں