سعودی عرب میں شدید بارشیں،6 افراد ہلاک

سعودی عرب کے شہر طائف اور گرد و نواح میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے

404201
سعودی عرب میں شدید بارشیں،6 افراد ہلاک

سعودی عرب میں شدید سیلاب کے باعث2 بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہں

 سعودی عرب کے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں کا سلسلہ کل جمعرات کو بھی جاری رہا۔شدید بارشوں کے باعث سعودی عرب کے تبوک ریجن،ناردرن بارڈرریجن میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔سعودی عرب کے شہر طائف اور گرد و نواح میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہےاور سیلاب کے باعث چھ افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور تیز ہواؤں اور ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ بھی انتہائی کم ہوگئی ہے جب کہ بارشوں کے بعد سول ڈیفنس ٹیموں اور دیگر اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث حدیثہ کی جانب جانے والی شاہراہ بند کردی گئی ہے جب کہ ایجوکیشن ڈائریکٹر کی ہدایت پر اس علاقے میں اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں