یمنی طرفین کو بلا پیشگی شرائط مذاکرات کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے یمن دفتر نے حکومت اور حوثیوں کو ملکی حالات کو معمول پر لانے کے لیے اہمیت کے حامل امن مذاکرات کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے

401511
یمنی طرفین کو بلا پیشگی شرائط مذاکرات کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے یمن دفتر نے ملک کے فریقین کو بلا پیشگی شرط مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام ِ متحدہ کے یمن دفتر سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دو طرفہ اعتماد کے قیام کے لیے قابل عمل معیار کو اپنانا ملک میں سیاسی دور کی واپسی میں معاون ثابت ہو گا۔
اعلامیہ کے مطابق انسانی المیہ سے نجات پ، پائدار فائر بندی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کا واحد راستہ ملک میں حالات کو ساز گار بنانے میں پوشیدہ ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمن اسماعیل ولید الاشیخ احمد نے بروز جمعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ رپورٹ میں واضح کیا تھا کہ یمن میں حکومت اور حوثیوں کے درمیان مہینے کے آخری ایام میں شروع کیے جانے کی منصوبہ بندی کردہ امن مذاکرات دونوں طرفین کے موقف میں تبدیلی آنے سے التوا کے شکار ہو گئے ہیں۔
جبکہ سیاسی حلقوں کا کہنا تھا کہ طرفین کی طرف سے اضافی پیشگی شرائط سامنے رکھنے نے مذاکراتی عمل کو روک دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں