جان کیری ۔ محمود عباس ملاقات

گزشتہ چند ہفتوں سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تناو کا سد باب کرنے کی خاطر امریکی سیکرٹری خارجہ نے دونوں طرفین سمیت جرمن چانسلر سے اس مسئلے پر بات چیت کی ہے

398890
جان کیری ۔ محمود عباس ملاقات

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ہفتے کے روز فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔
خیال رہے یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں سر انجام پائی ہے، جب گزشتہ کئی ہفتوں سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی کا ماحول برقرار ہے۔ بعض اسرائیلی شہریوں کو چاقو سے زخمی کرنے سے یہ تناو اپنے عروج پر پہنچ گیا۔
امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے اس سے پیشتر جرمن دارالحکومت برلن میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی تھی، جبکہ کیری اور عباس کے درمیان یہ ملاقات اردن کے دارالحکومت عمان میں سر انجام پائی۔
واضح رہےکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی کی مرکزی وجہ القدس میں واقع مسجدالاقصیٰ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں