اقوام متحدہ فلسطین میں عالمی قوتوں کو متعین کرے، فلسطین

فلسطینی عوام کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کا اخلاقی اور قانونی فرض ہے، فلسطینی وزیر خارجہ

397539
اقوام متحدہ فلسطین میں عالمی قوتوں کو متعین کرے، فلسطین

اسرائیل کے خونی حملوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں مصروف فلسطین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بین الاقوامی تحفظ کی فراہمی کا طلبگار ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الا مالکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی سطح کے مشرق وسطی کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ حالیہ ایام میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کی بنا پر درجنوں فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کے حملوں کے سامنے بے یارو مدد گار فلسطینی عوام کو بین الاقوامی سطح پر تحفظ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کرنے والے مالکی کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کا تحفظ کرنا سلامتی کونسل کا اخلاقی اور قانونی فرض ہے۔
سلامتی کونسل کے عالمی امن و سلامتی کے قیام میں اپنی ذمہ داریاں پور ی نہ کرنے اور اس حوالے سے کسی ارادے کا بھی مظاہرہ نہ کرنے پر توجہ دلاتے ہوئے مالکی کا کہنا تھا کہ" مستقل قبضے اور عارضی حل ہر گز امن و سلامتی کے ماحول کے قیام میں بار آور ثابت نہیں ہوتے۔
مالکی کے بعد اسٹیج پر آنے والے اسرائیل کے اقوام متحدہ میں دا ئمی مندوب ڈینی ڈینن نے حالیہ ایام میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات کا فلسطینیوں کو مورد ِ الزام ٹہرایا ہے۔
مالکی کی تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے ڈیننن کا کہنا تھا کہ " جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اسرائیل عبادت گاہوں کے واقع ہونے والے مقام پر عالمی قوتوں کی تعیناتی کی اجازت نہیں دے گا۔
دریں اثناء فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
اسرائیل کے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے سخت گیر موقف سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے تو دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں نے سنجیدہ صورتحال اختیار کر لی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں