مصر،انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل السیسی کا حامی اتحاد کامیاب

مصری الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کی رو سے صدر عبدالفتاح السیسی کے حامی اتحاد "فار دی لو آف ایجپٹ " نے کامیابی حاصل کی ہے

396175
مصر،انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل السیسی کا حامی اتحاد کامیاب

مصر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ ختم ہوا ۔
الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کی رو سے صدر عبدالفتاح السیسی کے حامی اتحاد "فار دی لو آف ایجپٹ " نے کامیابی حاصل کی ہے،
کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک کے 27 صوبوں میں سے 14 کے حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کا تناسب 26٫56 فیصد رہا ہے۔
مصر کی پرانی پارٹی الوفد اور سلفی جماعت کی سیاسی اور ذیلی شاخ النور،محمد البرادی کی پارٹی دستور،ایمن النور کی قیادت میں انقلاب پارٹی،عبدالمومن ابولفتوح کی قیادت میں مضبوط مصر پارٹی نے بھی ان انتخابات میں حصہ لیا ۔
انتخابات کا دوسرا مرحلہ 22 اور23 نومبر کو باقی صوبوں میں ہوگا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں