غزہ کی پٹی کو صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا

فلسطینی محکمہ آبی امور کے چیئر مین غنیم کا کہنا ہے کہ پانی صاف کرنے کی تنصیبات کو عنقریب عملی جامہ نہ پہنائے جانے کی صورت میں غزہ کو عنقریب انتہائی سنگین سطح کے پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

356290
غزہ کی پٹی کو صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا

سالہا سال سے انسانی المیہ کا سامنا ہونے والی غزہ کی پٹی کو اب پانی کے بحران کا خطرہ لا حق ہے۔
فلسطینی محکمہ آبی امور کے چیئر مین غنیم کا کہنا ہے کہ پانی صاف کرنے کی تنصیبات کو عنقریب عملی جامہ نہ پہنائے جانے کی صورت میں غزہ کو عنقریب انتہائی سنگین سطح کے پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غنیم نے بتایا ہے کہ غزہ کو سالانہ 45 ملین مکعب میٹر پانی کی ضرورت ہے۔
فلسطینی محکمہ آب کی طرف سے گزشتہ ماہ تجویز کردہ 500 ملین ڈالر کی مالیت کی حامل پانی صاف کرنے کی تنصیبات کے منصوبے پر توجہ مبذول کرانے والے غنیم نے بتایا کہ " اس منصوبے کو فی الفور عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ "
اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مطلوبہ رقم کے حصول کی خاطر فلسطینی صدرِ مملکت محمود عباس کے عالمی سربراہان سے رابطہ کرنے کا ذکر کرنے والے غنیم نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل تین سال میں ممکن بن سکے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس تنصیب کو ہدف نہ بنانے کے معاملے پر اسرائیل سے ضمانت فراہم کرنے کا تقاضا کیا گیا لیکن اس کا فی الحال جواب نہیں مل سکا ۔
واضح رہے کہ پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہونے والے 18 لاکھ آبادی کے حامل غزہ میں عوام کی اکثریت کنوئیں کھودتے ہوئے اپنی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علاقے کے زیر زمین پانی کے ذخائر کا 96 فیصد پینے کے لیے موزوں نہیں ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں