ایران، جوہری پروگرام پر عمل درآمد آئندہ ہفتے سے ہوگا

ایرانی صدرروحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کے طے پانے والے معاہدے پر ایرانی پارلیمنٹ میں بروز منگل ہونے والی رائے دہی کے حوالے سے معلومات فراہم کیں

392318
ایران، جوہری پروگرام پر عمل درآمد آئندہ ہفتے سے ہوگا

ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔
صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے اور دیگر ملکوں کے اپنے اپنے وعدوں کو پورا کرنے سے قبل قانونی کاروائیاں مکمل کی جائینگی۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے روحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کے طے پانے والے معاہدے پر ایرانی پارلیمنٹ میں بروز منگل ہونے والی رائے دہی کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک پر عائد تمام تر اقتصادی پابندیاں دو ماہ کے اندر ختم ہو حائینگی۔
مذکورہ معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام میں اہم سطح کی حد بندیاں لائے جانے کے بدلے بین الاقوامی پابندیوں کو مرحلہ وار ہٹائے جانے پر مبنی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں