یوکیا امانو تہران کے دورے پر

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق طے پانے والے سمجھوتے کے بعد بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو تہران کے دورے پر ہیں

390920
یوکیا امانو تہران کے دورے پر

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق طے پانے والے سمجھوتے کے بعد بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو تہران کے دورے پر ہیں۔۔۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے امانو کے ساتھ ملاقات کی جس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایران کے ایٹمی انرجی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالح نے بھی شرکت کی۔
مذاکرات کی تفصیلات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران میں سال 2003 تک جاری رکھے جانے والے جوہری پروگرام کے فوجی پہلووں سے متعلق تحقیقات کرنا چاہتی ہے۔
اس کے علاوہ فریقین کے درمیان طے پانے والے روڈ میپ سمجھوتے کے اطلاق کے موضوع پر بھی غور کیا جائے گا۔
ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُر امن اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں ایران کے جوہری اسلحہ بنانے کے احتمال کو تقریباً تقریباً ختم کرنے سے متعلق یہ سمجھوتہ 14 جولائی کو طے پایا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں