مسجد الاقصی کی بے حرمتی عرب رہنماوں کی طرف سے مذمت

مراکش کی سرکاری نیوز ایجنسی ماپ کے مطابق ، شاہ محمد ششم نے اسرائیلی دستوں کے ہاتھون مسجد الاقصی کی بے حرمتی سے متعلق فلسطین کے صدر محمود عباس ، اردن کے شاہ عبداللہ اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر باتی چیت کی

388918
مسجد الاقصی کی بے حرمتی عرب رہنماوں کی طرف سے مذمت

اسرائیل کے غیر مفاہمتی موقف پر عالم عرب نے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔
مراکش کی سرکاری نیوز ایجنسی ماپ کے مطابق ، شاہ محمد ششم نے اسرائیلی دستوں کے ہاتھون مسجد الاقصی کی بے حرمتی سے متعلق فلسطین کے صدر محمود عباس ، اردن کے شاہ عبداللہ اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر باتی چیت کی ۔
بات چیت میں چاروں ممالک کو اسرائیلی ہٹ دھرمی اور عالمی قوانین کی خلا ف ورزیوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
یہودیوں کےلیے مقدس" روش اشانہ "کی تعطیلات کی مناسبت سے تقربیاً 50 یہودی آباد کار وزیر زراعت اوری آر ئیل سمیت مسجد الاقصی میں بلا اجازت داخل ہو گئے تھے جس پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں