داعش نے موصل سے اغواء کردہ 6 افراد کو ہلاک کر دیا

داعش نے گزشتہ سال موصل کے ایک قصبےسے یرغمال بنائے جانے والے 6 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔

344280
 داعش نے  موصل سے اغواء کردہ 6 افراد کو ہلاک کر دیا


داعش نے گزشتہ سال موصل کے ایک قصبےسے یرغمال بنائے جانے والے 6 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔
داعش نے عراقی ایکٹیوسٹ زینون محسن البجاری ،البیاک قصبے کے سابق محکمہ پولیس کے سربراہ فیصل المتیوتی ، سنجار کے سابق محکمہ پولیس کے ایک افسر درزی، عراقی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل فلاح المتیوٹو نینووا گورنرکونسل کے سابق رکن محمد حسن اور گزشتہ انتخابات میں حصہ لینے والے دو امیدواروں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ حکومت کیطرف سے ان افراد کی ہلاکت کے بارے میں فی الحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
دریں اثناء اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے راما دی میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں ۔ داعش کیطرف سے 10 جون 2014میں موصل اور بعض علاقوں پر قبضے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں متعدد شہروں میں جاری ہیں ۔عراقی فوج اور پشمرگے قوتیں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کی واپسی کے لیےداعش پر حملے کر رہی ہیں اور امریکہ کی زیر قیادت اتحادی قوتیں عراقی فوج کو امداد فراہم کر رہی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں