برطانیہ اور فرانس کی داعش کیخلاف کاروائیوں میں شدت

برطانیہ اور فرانس نےداعش کیخلاف کاروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے ۔

376101
برطانیہ اور فرانس کی داعش کیخلاف کاروائیوں میں شدت


برطانیہ اور فرانس نےداعش کیخلاف کاروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے ۔
دونوں ممالک نے عراق کے بعد شام میں بھی داعش پر حملوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ برطانوی فضائیہ نے شام میں ڈرون طیارے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں داعش کے دو برطانوی اور تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ برطانیہ نے یہ حملہ داعش کیطرف سے برطانیہ میں حملوں کی اطلاع ملنے کے بعد کیا ۔دریں اثناء جرمن خفیہ ادارے نے داعش کیطرف سے کیمیاوی گیس استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ تنظیم کے حملے سے زخمی ہونے والے مہاجرین کے خون ٹیسٹ میں زہریلی گیس کے نشانات ملے ہیں ۔
لا محدود ڈاکٹروں کی تنظیم نے بھی گزشتہ ماہ داعش کیطرف سے کیمیاوی گیس استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
ادھر ،مصری فوج نے سینا کے علاقے میں داعش کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
لیبیا میں بھی داعش کی پیش قدمی جاری ہے ۔داعش نے بن غازی شہر میں توبروک حکومت سے وابستہ قوتوں پر حملہ کر کےتین فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں