دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد جاری ہے

ترکی کی سرحدوں سے ملحقہ شام کے ایک قصبے میں داعش اور مخالفین کے درمیان گھمسان کی جھڑپ میں 20 مخالفین اور 27 داعش عسکریت پسند مارے گئے

374996
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد جاری ہے

دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔
اتحادی قوتوں نے شام اور عراق میں 21 تازہ حملے کیے ہیں۔
ترکی کی سرحدوں سے ملحقہ شام کے ایک قصبے میں داعش اور مخالفین کے درمیان گھمسان کی جھڑپ میں 20 مخالفین اور 27 داعش عسکریت پسند مارے گئے۔
شام میں مخالفین کے زیر کنٹرول حلب کے ماریہ قصبے کو داعش کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ اس دوران جھڑپ ہونے سے کم ازکم 47 افراد مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند نے بیانات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک شام میں داعش کے خلاف فضائی کاروائیوں میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دونوں ملکوں کے لڑاکا طیارے اسوقت امریکی قیادت کی اتحادی قوتوں کے ہمراہ عراق میں فضائی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
تا ہم فرانس اور برطانیہ شام میں خونی اسد انتظامیہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکنے کے جواز میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشنز میں شرکت سے گریز کر رہے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں