صدر عباس جہاں کہیں میں ملاقات کےلیے تیار ہوں: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہاہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات کےلیے بلا مشروط طور پر کہیں بھی جانے کو تیار ہیں

373210
صدر عباس جہاں کہیں میں ملاقات کےلیے تیار ہوں: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہاہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات کےلیے بلا مشروط طور پر کہیں بھی جانے کو تیار ہیں۔
نیتین یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیلی حکومت فلسطینی رہنماوں کے ساتھ امن مذاکرات پر بات چیت کےلیے تیار ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے امن تحریک کی خواتین رہنماوں سے ملاقات کے دوران یقین دلایا کہ حکومت فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہے اور ہم چاہتےہیں کہ خطے میں دو نظریاتی ریاستوں کا وجود عمل میں آئے ۔ اگر فلسطین کے صدر محمود عباس مذاکرات کی حامی بھر لیں تو وہ جہاں کہیں گے میں ان کے ساتھ ملاقات کےلیے تیار ہوں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں